دعا بتاریخ مئی 15, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ  
 أَحْيِ الْمَوَدَّةَ وَالرَّحْمَةَ فِيْ قُلُوْبِنَا وَأَدْخِلْهَا فِيْ بُيُوْتِنَا بَيْنَ الْأَزْوَاجِ وَالزَّوْجَاتِ وَالْأٰبَاءِ وَالْأُمَّهَاتِ وَالْأَبْنَاءِ وَالْبَنَاتِ وَالْأَقَارِبِ وَالْأِخْوَةِ فِي الْإِسْلَامِ وَبَارِكْ لَنَا فِي الْأَيَّامِ 
 وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ أَفْشَى السَّلَامَ وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ وَوَصَلَ الْأَرْحَامَ وَصَلىّٰ بِالْلَّيْلِ وَالْنَّاسُ نِيَامٌ وَدَخَلَ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ يَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ 
 اَلْلّٰهُمَّ 

 اِجْعَلَنَا مِمَّنْ أَنْفَقَ وَأََعْطىٰ وَسَعىٰ لِأَخِيْهِ فِيْ مَنْفَعَةٍ وَحَمِدَكَ وَأَثْنىٰ عَلَيْكَ 

  آمِـــــيــــن يَارَبَّ الْعَالَمِيْنَ  

اردو

 اے اللّٰہ! 

 ہمارے دلوں میں، محبت اور رحمت کو زندہ کر دیجیے، 
 اسے ہمارے گھروں میں، شوہروں، بیویوں، باپوں، ماؤں، بیٹوں، بیٹیوں، قرابت داروں اور دینی بہن بھائیوں کے مابین داخل کر دیجیے، 
 اور ہمارے دنوں میں برکت دے دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 اے عزت و احترام والے ! 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : جو سلامتی کو پھیلائیں، (ضرورت مندوں کو) کھانا کھلائیں، رشتوں کو جوڑیں، رات کو عام لوگوں کے سونے کی حالت میں نماز (تہجد) ادا کریں اور جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجائیں، 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو (راہ خدا میں) خرچ کریں، (لوگوں کو) عطا کریں، اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی جدوجہد کریں، آپ (اللّٰہ) کی تعریف کریں اور آپ کی ثناء کریں۔  
  اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
  ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!