دعا بتاریخ مئی 15, 2023

دعائے شیخ

عربی
اللهم أنت حسبنا حين تضيق الحياة وأنت المنتصر لنا حين تغلبنا الأوجاع وأنت عوننا ونجاتنا حين نفقد الحيلة اللهم لك أسلمنا وبك آمنا وعليك توكلنا فاغفر لنا ما قدمنا وما أخرنا إنك أنت الغفور الرحيم آمين يارب العالمين حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اردو
اے اللّٰہ! جب زندگی تنگ ہو جائے تو آپ ہی ہمیں کافی ہیں جب تکلیفیں ہم پر غالب ہوتی ہیں تو آپ ہی ہمارے لیے مددگار ہیں جب ہم (کسی مشکل سے نجات کی) تدبیر کھو دیتے ہیں ، آپ ہی ہمارے معاون اور نجات کا ذریعہ ہیں اے اللّٰہ! ہم آپ کے سامنے ہی سر تسلیم خم کرتے ہیں، ہم آپ پر ہی یقین رکھتے ہیں، اور آپ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔ پس آپ ہمارے لیے (ہمارے ان تمام گناہوں کو) بخش دیجیے جو ہم نے پہلے کئے اور جو ہم نے بعد میں کئے ۔ بیشک آپ سب سے زیادہ بخشنے والے اور مہربان ہیں۔ اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔