دعائے شیخ
اللَّهُم
َّ اجعلنا مِنْ أحبابِكَ وأوليائِك ، وارزقنا زِيارَة الحبيب المصطفىﷺ وشَفاعَتَهُ ،
اللَّهُم
َّ ارحمنا في الدُّنْيا وفي القبرِ وفي الآخرة،
وأدْخِلْنا الجَنَّةَ معَ الأوَّلِين ،
واكتُبْنا بِرَحْمَتِكَ في عِبادِكَ الصّالِحِين ،
اللَّهُمَّ
اجْمَعْنا بأحبابِنا في دارِ كَرامَتِكَ في الفِرْدَوْسِ الأعْلى ،
وارزقنا الصِّدْقَ والإخلاصَ في القَوْلِ والنِّيَّةِ والعَمَلْ ،ونجِّنا مِنْ عَذابِ القبرِ وعذابِ النَّار،
اللَّهُمَّ
أكرمنا بِحِفْظِ القُرآن واختم لنا بكامِلِ الإيمان ،
وعافنا واعْفُ عنَّا يا رحمن ،
ونجِّنا مِنْ خِزْيِ الدُّنيا وعذابِ الآخِرَة ،
اللهم
ارحمنا برحْمَتِكَ الواسِعَة،
واختِمْ لنا بِخاتِمَةِ الهُدى وكَمالِ الإيمان .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے سے محبت کرنے والوں اور اپنے دوستوں میں شامل کر لیجیے ،
ہمیں (روز قیامت) اپنے حبیب مصطفیٰ ﷺ کی زیارت اور شفاعت نصیب فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم پر دنیا میں ، قبر میں اور آخرت میں رحم کیجیے ،
ہمیں جنت میں پہلوں (صحابہ کرام اور سلف صالحین) کے ساتھ داخل کر دیجیے ،
ہمیں اپنی رحمت کے سبب اپنے صالح بندوں میں شامل کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے احباب کے ساتھ ، اپنے عزت کے گھر میں ، جنت کے بلند مقام میں اکٹھا کردیجیے ،
ہمیں گفتگو ، نیت اور عمل میں سچائی اور اخلاص دے دیجیے ،
ہمیں عذاب قبر اور عذاب جہنم سے نجات دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں قرآن حکیم کے حفظ (فکر و نظام کی حفاظت کے عمل) کے ساتھ عزت دیجیے ،
ہماری زندگی کا انجام ، کامل ایمان کے ساتھ فرما دیجیے ،
اے بیحد مہربان ذات !
ہمیں عافیت دے دیجیے اور ہم سے درگزر فرمائیے ،
ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے نجات دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم پر اپنی وسیع رحمت کے ساتھ رحم کردیجیے ،
ہماری زندگی کا انجام ، مُہرِ ھدایت اور کمال ایمان کے ساتھ کیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔