دعا بتاریخ اپریل 15, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
 یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ وَیَا غَافِرَ الْذَّنْبِ وَالْخَطِیْئَاتِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
بِاسْمِكَ الْلّٰهُمَّ
نَبْدَاُْ یَوْمَنَا رَاجِیْنَ رَحْمَتَكَ وَحْدَكَ
مُتَوَکِّلِیْنَ عَلَیْكَ مُلْتَجِئِیْنَ إِلیٰ حَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ
فَإِنَّهٗ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً​

اردو

اے اللّٰہ!
اے حاجتوں کو پورا کرنے والے!
اے گناہوں اور خطاؤں کو بخشنے والے!
اے زندہ ہستی!
اے سب (کائنات) کو تھامنے والے!
اے اللّٰہ !
آپ کے نام سے، اس حالت میں ہم اپنے دن کی ابتدا کرتے ہیں، کہ تنہا آپ کی ذات سے آپ کی رحمت کے امیدوار ہیں ،
آپ ہی کی ذات پر اعتماد کرنے والے ہیں ،
آپ کی طاقت اور قوت کی طرف پناہ لینے والے ہیں ،
کیونکہ یقیناً آپ کی ذات کے ماسوا گناہ سے بچانے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اور نیکی کرنے کی کوئی طاقت نہیں ۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔ ​​