دعا بتاریخ اپریل 15, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
لاتخرجنا من رمضان
إلا وقد أصلحت حالنا وأسعدت حياتنا
وغفرت ذنوبنا وتقبلت صلاتنا وصيامنا
وحققت أمانينا
وبردت على قبور من هم تحت الثرى
اللهم
اغسلهم بالماء والثلج والبرد
اللهم
بلغنا ليلة القدر
و اجعلنا من عتقائك من النار

          آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللہ
آپ ہمیں رمضان المبارک سے اسی صورت میں ہی رخصت کیجئے کہ یقینی طور پر آپ نے ہماری حالت سنوار دی ہو ،، ہماری زندگی کامیاب بنادی ہو ، ہمارے گناہ بخش دئیے ہوں ، ہماری نماز اور روزے قبول کر لیے ہوں ، ہماری آرزوئیں حقیقت بنا دی ہوں اور جو زمین کے نیچے (مدفون) ہیں ، ان کی قبریں آپ نے (اپنی رحمت سے) ٹھنڈی کر دی ہوں۔
اے اللہ
آپ انہیں (فوت شدگان کے گناہوں کو اپنی رحمت کے) پانی ، برف اور اولوں سے دھو دیجیے (ختم فرما دیجیے)  
اے اللّٰہ!
ہمیں شب قدر تک پہنچا دیجئے (اس میں اپنی رضا والے کاموں کی توفیق دیجئے) 
اور ہمیں آگ سے آزاد کردہ اپنے بندوں میں شامل کردیجیۓ ۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔