دعا بتاریخ اپریل 15, 2022

دعائے شیخ

عربی

"مَاذا أقولُ وأنتَ أكرمُ من سَجَد
وأبَرُّ مَن عَـــرفَ الإلٰهَ ومَن عَبَد

علَّمــــتَنَا أنَّ الحياةَ بأَسْـــــرِها
تَسبيحــــــةٌ للَّهِ في طُولِ الأَمَد"

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمدﷺ وعلى آله وصحبه وسلم
 

اردو

نعت و درود شریف ؛ حضرت مرشد دامت برکاتہم العالیہ

"میں (اپنی طرف سے) کیا کہوں ، جبکہ آپ ﷺ کی ذات ، ان تمام افراد میں سے جو (اللّٰہ تعالیٰ کے حضور) سجدہ ریز ہوئے ، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔
اور آپ کی ذات ، ان تمام افراد میں سے سب سے زیادہ نیکیوں کی حامل ہے ، جنہیں خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوئی اور جنہوں نے اس کی عبادت کی ،

 کہ آپ نے (بذات خود) ہمیں تعلیم دی کہ بیشک پوری کی پوری زندگی 
 طویل مدت (تمام تر عرصہ) میں اللّٰہ کی تسبیح (تمام عیبوں سے اس کی پاکیزگی بیان) کرنا ہے "

 اے اللّٰہ ! ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی اور برکت عطا کیجیے.