دعا بتاریخ اپریل 15, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم ..
زين يومنا بالتوبة والغفران...
وأكثر حسناتنا بالميزان…
وأورثنا جنة ذات أفنان…
وثبتنا بالتقوىٰ والإيمان…
واحفظنا من شر الإنس
والجان… 
واجعل أيامنا مباركة في كل زمان ومكان ...
وأصلح حالنا وأحوالنا يارحمٰن…
واغفر لنا ولوالدينا ونجنا من النيران...
واجعل دارنا ولوالدينا جنة الفردوس ياكريم يامنان..

اردو

اے اللّٰہ ! 
ہمارے دن کو توبہ اور بخشش کے ساتھ مزین فرما دیجیے ۔۔۔ 
( قیامت کے دن ) ترازو میں ہماری نیکیاں زیادہ کر دیجیے ۔۔۔ 
درختوں اور پھولوں سے ہری بھری جنت کا ہمیں وارث بنا دیجیے ۔۔۔ 
ایمان اور تقویٰ پر ہمیں ثابت قدم رکھئیے ۔۔۔ 
ہمیں انسانوں اور جنوں کے شر سے محفوظ فرما لیجیے ۔۔۔ 
ہمارے اوقات کو ہر زمانے اور ہر جگہ میں بابرکت بنا دیجیے ۔۔۔ 

اے رحمان ذات ! 
ہماری حالت کو اور ہمارے گردوپیش کو بہتر بنا دیجیے ۔۔۔ 
ہماری اور ہمارے والدین کی بخشش فرما دیجیے اور ہمیں ( جہنم کی ) آگ سے نجات دے دیجیے ۔۔۔ 

اے کرم والے ، اے احسان کرنے والے !
 ہمارے اور ہمارے والدین کے گھر ، جنت الفردوس میں بنا دیجیے ۔۔