دعا بتاریخ مارچ 15, 2026

دعائے شیخ

عربی

اللَّهُمَّ
دَعَوَاتٌ فَاضَتْ بِھَا قُلُوْبُنَا نُنَاجِیْكَ بِھَا کُلَّ لَیْلَةٍ مِّنٔ رَمَضَانَ،
فَاخْتِمْ لَنَا شَھْرَنَا بِدَعَوَاتٍ مُّسْتَجَابَةٍ وَّ نَفْسٍ رَّاضِیْةٍ مُّرْتَاحَةٍ
اللَّهُمَّ
بَلِّغْنَا لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَ لَا تَحْرِمْنَا نُوْرَھَا وَ بَرْکَتَھَا وَ أَجْرَھَا وَ عِتْقَھَا."

آمين يارب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ!
یہ ہمارے دلوں سے امنڈنے والی دعائیں ہیں جن کے ساتھ ہم رمضان المبارک کی ہر رات آپ سے عاجزی کے ساتھ راز و نیاز (التجا) کرتے ہیں۔
پس ہمیں مقبول دعاؤں اور (آپ سے) راضی رہنے والے اطمینان بخش نفس کے ساتھ اپنے مہینے (رمضان المبارک) کا اختتام عطا کردیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے، ہمیں اس کے نور، اس کی برکت، اس کے اجرو ثواب اور اس میں جہنم سے آزادی سے محروم نہ کیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!