دعا بتاریخ مارچ 15, 2022

دعائے شیخ

عربی

.‏اللهم
 صبرًا على ما لم نُحِط به خُبْرًا ورضا بكل قضاء حسبناه شرًا ، فكان عاقبته خيرًا،
‏اللهم
 اغننا بفضلك عمن سواك ، واغدق علينا
 من فيض كرمك ، وراضنا بما قسمت لنا، 
‏اللهم 
ارزقنا قلباً سليماً عفيفاً تقياً نقياً يخشاك سراً وعلانية،
 ‏اللهمّ 
رضا يرضينا  بأنفسنا ورضا يرضيك عنا 
 وعفو وهداية تهدينا  لأوسع أبواب جنتك
 ياأرحم الراحمين .

 آمين يارب العالمين

اردو

اے اللّٰہ!
 جن باتوں کی ہمیں پوری پوری واقفیت نہیں ہے، ان پر آپ ہمیں ضبط دے دیجیئے  اور (اپنے) ہر اس فیصلے پر رضامندی عطا کیجیے جسے ہم اپنے لیے برا خیال کریں حالانکہ اس کا انجام بہترین ہو ،  
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے فضل کے ساتھ ، اپنے علاؤہ ہر ایک سے مستغنی کر دیجیے ، 
ہم پر اپنی مہربانی کا فیض نچھاور کر دیجیے ، 
اور ہمیں اس پر مطمئن کر دیجیے جو آپ نے ہمارے لیے تقسیم کیا ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں سلامتی والا ، پاکیزہ ، پرہیزگار ، صاف دل دے دیجیے جو آپ (کی نافرمانی) سے پوشیدہ اور علانیہ ڈرے ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں رضا (کا وہ مقام) دیجئیے ، جو ہمارے نفوس کو ہم سے راضی کردے ،
 ایسی رضا (کا مقام) دیجئیے جو آپ کو ہم سے راضی کر دے ، 
 ایسی معافی اور ہدایت (ہمیں دے دیجیے) جو آپ کی جنت کے سب سے وسیع تر دروازے تک پہنچا دے ، 
اے ارحم الراحمین ! (ہم پر رحم فرما دیجیے) ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!