دعا بتاریخ فروری 15, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ أَنْ تَجُوْدَ عَلَیْنَا بِقَضَاءِ حَاجَتِنَا 
إِنَّكَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ 
اَللّٰهُمَّ
أَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا بِمَا أَصْلَحْتَ بِهٖ شَاْْنَ عِبَادِكَ الْصَّالِحِیْنَ 
وَلَا تَکِلْنَا إِلٰی أَنْفُسِنَا طَرْفَةَ عَیْنٍ وَلَا اَقَلَّ مِنْ ذٰلِكَ،
اَللّٰهُمَّ اِقْضِی حَاجَتَنَا وَنَفِّسْ کُرْبَتَنَا وَمَا نَزَلَ بِنَا مِنْ حَیْرَتِنَا

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
 بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری حاجت کے پورا ہونے میں ہم پر سخاوت کریں ، 
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں 
اے اللّٰہ!
ہماری حالت کو اس طرح درست دیجیے ، جس طرح آپ نے اپنے نیک بندوں کی حالت کو سنوارا،  
ہمیں پلک جھپکنے کے لیے بلکہ اس سے کم وقت کے لیے بھی، ہمارے نفسوں کے سپرد نہ کیجیے، 
اے اللّٰہ!
ہماری حاجت پوری کر دیجیے، 
اور ہماری پریشانی کو اور جو بھی الجھن ہم پر آئے ، اسے دور کر دیجیے۔ 
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔