دعائے شیخ
اللهم
يامن على العرش استوى ،
يامن خلق فسوى وقدر فهدى ،
وأعطى كل شيء خلقه ثم هدى،
اغفر لنا وارحمنا وعافنا واعف عنا
واهدنا سبل السلام
واخرجنا من الظلمات الى النور التام
اللهم
بشرنا بما يسرنا وكف عنا مايضرنا وثبت يقيننا وارزقنا حلالا يكفينا وأبعد عنا الأذى والأسقام.
آمين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جو (جس کی تجلی اعظم) عرش پر قائم ہوا
اے وہ ذات ! جس نے سب کچھ پیدا کیا تو ٹھیک ٹھیک (موزوں) بنایا اور جس نے ہر چیز کو (کمال حاصل کرنے کا) ایک خاص اندازہ مقرر کیا، پھر اسے (اس کے مطابق) راستہ پر چلایا۔
اور اس نے ہر چیز کو وہ بناوٹ عطا کی (جو اس کے مناسب تھی) پھر (اس لحاظ سے) رہنمائی بھی فرمائی۔
ہمیں بخش دیجیے ،
ہم پر رحم فرمائیے ،
ہمیں عافیت دیجیے ،
ہمیں معاف کر دیجیے ،
ہمیں سلامتی کے راستوں کی طرف گامزن کر دیجیے ،
ہمیں (گمراہی کے) اندھیروں سے (ہدایت کی) کامل روشنی کی طرف نکال لائیے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (اس چیز کی) خوشخبری عطا کیجیے جو ہمیں خوش کر دے ،
ہم سے اسے دور کر دیجیے جو نقصان دے ،
ہمیں یقین (کی دولت پر) ثابت قدم فرما دیجیے ،
ہمیں ایسا حلال رزق دے دیجیے جو ہمیں کافی ہو جائے ،
ہم سے اذیت (تکلیف) اور بیماریوں کو دور فرما دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!