دعا بتاریخ دسمبر 14, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
مَنْ أَرَادَ بِنَا خَیْرَا فَوَفِّقْهُ لِکُلِّ خَیْرٍ وَأَعِنَّا عَلیٰ اِکْرَامِهٖ 
وَمَنْ أَرَادَ بِنَا شَرًا فَاَشْغِلْهُ بِنَفْسِهٖ وَاصْرِفْهُ عَنَّا وَعَوِّضْهُ عَنَّا 
یَا رَبِّ مْنْ یَّجْبُرُ خَوَاطِرَنَا 
اَللّٰهُمَّ
أَسْئَلُكَ أَنْ تَسْتُرَنَا عَلیٰ وَجْهِ الْأَرْضِ 
وَأنْ تَرْحَمَنَا فِیْ بَطْنِ الْأَرْضِ 
وَأَنْ تَغْفِرَ لَنَا فِیْ یَوْمِ الْعَرْضِ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
جو کوئی (شخص/ قوم) ہمارے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرے تو آپ اسے بھلائی کی توفیق دے دیجیے اور اس کی عزت افزائی کرنے پر ہماری مدد کیجیے ۔ 
اور جو کوئی ہمارے ساتھ برائی کا خواہاں ہو تو اسے اس کے نفس (أمارہ) کے حوالے کر دیجیے ، اسے ہم سے دور کردیجیۓ اور ہمیں اس کا متبادل دے دیجیے ۔
اے ہمارے پروردگار ! جو ہمارے دل کو درست کرنے والا ہے (ہمارے دلوں کو اپنے تعلق میں جوڑ دیجیے) 
اے اللّٰہ!
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ : 
آپ روئے زمین پر (زندگی میں) ہمارے (عیوب کی)  ستر پوشی کیجیے، 
آپ زمین کے اندر (موت کے بعد قبر میں) ہم پر رحم فرما دیجیئے ، 
اور حساب پیش ہونے کے دن (قیامت کے دن) آپ ہماری بخشش کردیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔