دعا بتاریخ اکتوبر 14, 2024

دعائے شیخ

عربی

مَا أَجْمَلَ الْصَّبَاحٌ إِذَا بَدَأَ بِالْصَّلَاةِ عَلیٰ رَسُولِ اللّٰهِ ﷺ 
وَمَا أَرْوَعَ الْنَّھَارُ إِذَا تَرَطَّبَ بِذِکْرِ اللّٰهِ 
وَمَا أَبْرَکَ الْحَیَاةُ إِذَا مَلِئَتْ بِطَاعَةِ اللّٰهِ 
وَمَا أَحْلَی الْأَیَّامُ إِذَا کَانَ فِیْھَا مَنْ یُّحِبُّکُمْ فِیْ اللّٰهِ 
جَعَلَ اللّٰهُ صَبَاحَکُمْ نُوْرً عَلیٰ نَوْرٍ وَ یَوْمَکُمْ فَرْحَ سُرُوْرٍ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

کس قدر صبح خوبصورت ہوتی ہے جب رسول اللّٰہ ﷺ پر درود شریف کے ساتھ اس کا آغاز ہوتا ہے، 
کس قدر دن شاندار ہوتا ہے جب وہ اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے مرطوب (تَر) ہوتا ہے، 
کس قدر زندگی بابرکت ہوتی ہے جب وہ اللّٰہ تعالیٰ کی فرمانبرداری سے بھرپور ہوتی ہے، 
اور کس قدر دن میٹھے (عمدہ) ہوتے ہیں جب ان میں اللّٰہ کی رضا کے لیے آپ (احباب) سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی صبح کو روشن در روشن اور آپ کے دن کو خوشی اور مسرت سے لبریز بنائے ۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔