دعا بتاریخ اکتوبر 14, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
إنا نسألك البر والتقوى ومن العمل ما ترضى
اللهم
إنا نسألك العفاف والغنى
و نسألك النجاة في الآخرة والأولى 
اللهم
افتح لنا أبواب الخير 
وأغلق عنا أبواب الشر

              آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے نیکی و پرہیز گاری (کے حصول) اور اس عمل (کے کرنے کی) جو آپ کو راضی کردے ، درخواست کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (حرام کاموں اور دنیوی حرص سے) پاک دامنی اور  (وسائل رزق کا اور دل کے)  مستغنی ہونے کا سوال کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے آخرت اور دنیا کی زندگی میں (عذاب سے) نجات کی التجا کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے خیر کے دروازے کھول دیجئے اور ہم سے شر کے دروازے بند کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔