دعا بتاریخ اکتوبر 14, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم أنت العظيم الذي عز شأنك، و أنت الرحيم الذي فاض على الوجود إحسانك وأنت الغفور الذي شمل كل شيء غفرانك، وأنت النور الذي اضاء الكون نور وجهك وعظمتك،
اللهم إنا نسألك رزقا طيبا، وعلما نافعا، وعملا متقبلا، ونسألك الجنة ونعوذ بك من النار ومن عذاب القبر .

وصل اللهم وسلم وبارك على نبينا وحبيبنا محمد عليه افضل الصلاة واتم التسليم 

اردو

اے اللّٰہ : 
 آپ ایسی عظیم ہستی ہیں جن کی شان (مرتبہ) غالب ہے ، 
آپ انتہائی درجے کے مہربان ہیں کہ آپ کا احسان موجودات پر جاری وساری ہے ، 
آپ بہت بخشنے والے ہیں کہ آپ کی (عطا کردہ) بخشش ، ہر چیز کو شامل ہے ، 
اور آپ ایسے نور ہیں کہ آپ کے رُخ کی روشنی اور آپ کی عظمت نے کل کائنات کو جگمگا رکھا ہے ، 
اے اللّٰہ ! 
بیشک ہم آپ سے (استحصال سے) پاک رزق ، نفع بخش علم  اور (آپ کی بارگاہ میں) قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے جنت (میں ہمیشہ کے رہنے) کا سوال کرتے ہیں ، 
اور ہم آپ سے عذاب قبر اور (جہنم کی) آگ سے پناہ مانگتے ہیں ۔ 

اے اللّٰہ! 
آپ ہمارے نبی اور ہمارے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر اعلیٰ ترین رحمت نازل فرمائیے ، کامل ترین سلامتی دیجیے اور برکت عطا فرمائیے ۔