دعا بتاریخ ستمبر 14, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 اغفر لنا تقصيرنا واسرافنا في امرنا واعفو عنا
وتجاوز عن سيئاتنا
وارحمنا برحمتك التي وسعت كل شئ 
ربنا إنا ظلمنا أنفسنا وإن لم تغفر لنا وترحمنا
 لنكونن من الخاسرين
اللهم 
ياجواد ياكريم ياتواب يارحيم
يامجيب لاتردنا ولاتخذلنا 
وقانا الله وإياكم من مضلات الفتن، 
ماظهر منها ومابطن
 اللهم
 أحينا حياهً طيبة وأعنا على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك

           آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ہماری کوتاہی کو اور اپنے کام میں ہمارے حدود سے تجاوز کرنے (کے گناہ) کو بخش دیجیے ، 
ہمیں معاف کر دیجیے ، 
ہماری کوتاہیوں سے درگزر کیجیے ، 
اور اپنی اس رحمت کے سبب ، ہم پر رحم فرمائیے جس نے ہر چیز کو (اپنے اندر) شامل کیا ہوا ہے ۔
اے ہمارے پروردگار !
بیشک ہم نے (آپ کی نافرمانی کرکے) اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینی طور پر ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے ۔
اے اللّٰہ!
اے سخی ذات ! اے مہربان ہستی ! اے توبہ قبول کرنے والے ! اے نہایت مہربان ! اے دعاؤں کے قبول کرنے والے ! 
ہمیں (ناکام) واپس نہ لوٹائیے اور نہ ہمیں بے یار و مددگار کیجیے ، 
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور آپ (احباب) کو گمراہ کرنے والے (تمام) فتنوں سے بچائے جو ان میں سے ظاہر ہوئے اور جو چھپے ہوئے ہیں ، 
اے اللّٰہ !
ہمیں پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھئے ، 
اور آپ اپنا ذکر کرنے ، اپنا شکر ادا کرنے اور اپنی عمدہ بندگی کرنے پر ہماری مدد کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔