دعائے شیخ
قيل للحسن البصري رحمه الله :
من أشد الناس صراخا يوم القيامة ، قال :
رجل رزقه الله بمنصب استعان به على ظلم الناس.
معروف صوفی بزرگ حضرت حسن بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ:
قیامت کے دن لوگوں میں (عذاب کی وجہ سے) سب سے زیادہ چیخ پکار کرنے (رونے دھونے) والا کون ہوگا؟
آپ نے فرمایا ؛
وہ شخص جسے اللّٰہ تعالیٰ نے کوئی منصب (عہدہ پانے) کا موقع دیا تو اس نے اسے لوگوں پر ظلم کا ذریعہ بنالیا۔