دعائے شیخ
اللهـم اجعـلنا مـن أصحـاب اليمين
وارزقنـا ثباتـا ويقين
واجمعـنا فـي علـيين
علـى سـرر متقابلـين
اللهـم هـون علـينا الحسـاب
يـوم اسـتلام الكتـاب
وأجعـل الجنـة لنـا مآب
اللهم ارحم موتانا واشف مرضانا وعافى مبتلانا.
اللهم صل وسلم وبارك على نبينا محمد وآله الطيبين الطاهرين
اے اللہ !
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جنہیں ان کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ،
ہمیں ثابت قدمی اور یقین عطا فرما دیجیے ،
ہمیں علیین میں آمنے سامنے تکیوں پر بٹھا دیجیے ۔
اے اللہ ! ہمیں نامہ اعمال کا سامنا کرنے پر حساب میں آسانی فرما دیجیے اور جنت کو ہمارے لیے ٹھکانہ بنا دیجیے ۔
اے اللہ ! ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ، بیماروں کو شفا دے دیجیے اور ہمارے آزمائش میں مبتلا احباب کو عافیت دے دیجیے ۔
اے اللہ ! ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پاکیزہ آل پر رحمت و سلامتی نازل فرما دیجیے ۔