دعا بتاریخ اگست 14, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰهُمَّ
اَُنْتَ الْعَوْنُ لِمَنْ تَوَکَّلَ عَلَیْكَ
وَاَُنْتَ الْنَّصِیْرُ لِمَنْ فَوَّضَ أَمْرَهٗ إِلَیْكَ
وَاَُنْتَ الْحَبِیْبُ لِمَنْ أَحَبَّ الْعَوْدَةَ إِلَیْكَ
فَاخْتَرْ لَنَا مَا فِیْهِ الْخَیْرُ فِیْ الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ
وَ یَسِّرْ لَنَا اُُمُوْرَنَا کُلَّھَا وَ اشْفِ مَرْضَانَا وَعَافِ مُبْتَلَانَا وَارْحَمْ مَوْتَانَا وَ عَافِنَا وَ اعْفُ عَنَّا وَ عَنْ وَالِدَیْنَا یَا عَفُوُّ یَا کَرِیْمُ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی معاون ہیں اس کے جس نے آپ پر اعتماد کیا،
آپ ہی مدد گار ہیں اس کے جس نے اپنا معاملہ آپ کے سپرد کردیا،
آپ ہی محبوب ہیں اس کے جس نے آپ کی طرف لوٹ جانے کو محبوب رکھا،
پس آپ ہمارے لیے اسے پسند کر لیجئے جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہو،
ہمارے لیے ہمارے تمام معاملات کو آسان کر دیجیے اور ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے،
آزمائش میں مبتلا ہمارے افراد کو عافیت دے دیجیے،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے، ہمیں عافیت دے دیجیے،
ہمیں اور ہمارے والدین کو معاف کردیجیے۔
اے سب سے زیادہ معاف کرنے والے!
اے مہربان ہستی !

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔