دعا بتاریخ جولائی 14, 2021

دعائے شیخ

عربی

‏اللهم أعط أصحاب هذه الوجوه الطيبه 
رزقاً من رزقك 
وكرماً من كرمك 
وعفواً من عفوك 
وشفاءً من شفائك 
ولطفاً من لطفك 
وستراً من سترك 
ونزلاً في جنتك..
واجعل لهم يا الله دعوة مستجابة في الليل والنهار وفي الأسحار وأصلح لهم أولادهم وأهلهم وبيوتهم وذرياتهم 
وارحم والديهم و والد والديهم  واستر عليهم في الدنيا والاخرة.

اردو

اے اللہ ! آپ اِن عمدہ چہرے والے نفوس (احباب) کو عطا کردیجیے : 
اپنے رزق (کے خزانوں) میں سے رزق ، 
اپنی (بے حد و حساب) عنایت میں سے عنایت و توجہ، 
اپنے (وسیع ترین) عفو ودرگزر میں سے (گناہوں کی) معافی ، 
اپنی (یقینی) شفاء میں سے (بیماریوں سے) شفایابی ، 
اپنے (بے پایاں) لطف و کرم میں سے شفقت و مہربانی، 
 اپنی پردہ پوشی ( کی صفت) میں سے  (گناہوں اور خامیوں سے) پردہ پوشی ، 
اور (ہمیشہ رہنے والی) اپنی جنت میں (اپنی) مہمان نوازی ۔۔ 

 اے اللہ ! ان کی دعاء کو دن و رات میں اور سحری (تہجد کے وقت، یعنی تمام اوقات) میں قبولیت والا بنا دیجیے ، 
ان کے لیے ، ان کی اولاد کو ، ان کے اہل خانہ کو ، ان کے گھروں کو اور ان کی نسلوں کو سنوار دیجیے ، 
ان کے والدین اور ان کے والدین کے والدین (اجداد) پر رحم فرما دیجیے ، 
اور دنیا و آخرت میں ان (سب کی کمزوریوں) پر  پردہ ڈال دیجئے ۔