دعائے شیخ
اللهم
انقطع الرجاء إلا منك وأُغلقت الأبواب إلا بابك
فلا تكلنا إلى أحدٍ سواك في أمور ديننا ودنيانا طرفة عين ولا أقل من ذلك
وانقلنا من ذل المعصية إلى عز الطاعة ونَوِّر قلوبنا
و قبورنا وأعذنا من الشر كله واجمع لنا الخير كله
يا أكرم من سئل وأجود من أعطى.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
ا ے اللّٰہ !
آپ کے سوا (ہر ایک سے) امید منقطع ہوچکی ہے اور آپ کے در کے سوا تمام در بند ہوچکے ہیں،
پس آپ ہمیں ہمارے دینی اور ہمارے دنیوی امور میں اپنے سوا کسی کا بھی پل بھر کے لیے اور اس سے بھی کم تر لمحہ کے لیے کسی کا محتاج نہ کیجیے،
ہمیں آپ اپنی نافرمانی کی ذلت سے اپنی فرمانبرداری کی عزت کی طرف منتقل کر دیجیے،
ہمارے دلوں اور ہماری قبروں کو روشن فرما دیجیے،
ہمیں تمام شرور سے پناہ دے دیجیے اور ہمارے لیے تمام بھلائیاں جمع کر دیجیے۔
اے سب سے زیادہ مہربان جس سے مانگا جائے اور دینے والوں میں سب سے زیادہ سخی !
(ہمارے مطلوبہ تقاضوں کے پورا ہونے میں اپنی مہربانی فرما دیجیے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔