دعائے شیخ
اللهم
لا نـُحصي ثناءً عـليك - أنت كما أثنيتَ عـلى نفسك
اللهم
اغـفـر لنا ذنـبنا واخسِيء شيطـاننا
وفـُـك رهـانناوثـقـّـل ميزاننا
ولا تجعلنا ممن خفت موازينه
واجعـلنا في الفردوس الأعـلى
اللهم
اغفر لنا ما أسررنا وما أعلنا وما أنت أعلم به منا واهدنا لأحسن الأخلاق ويسر الهدى لنا
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰه !
ہم آپ کی تعریف کو شمار میں نہیں لاسکتے ۔ آپ اسی طرح ہیں جیسا کہ آپ نے اپنی تعریف خود کی ہے،
اے اللّٰہ !
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے،
ہمارے (ہم پر مسلط) شیطان کو ذلیل وخوار کردیجیے،
ہماری گروی چیزوں کو چھڑا دیجیے (گناہوں کے بوجھ سے آزاد کر دیجئے)
ہمارے (اعمال) کے ترازو کو بھاری کر دیجیے،
ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کیجیے جن کے ترازو (اعمال کے وزن) ہلکے ہوں،
اور ہمیں جنت کے اعلیٰ مقام میں داخل کر دیجیے،
ہمیں بخش دیجیے جو ہم نے (اپنے باطن میں چھپایا اور جو ہم نے اپنے (عمل سے) ظاہر کیا اور جسے آپ ہماری نسبت زیادہ بہتر جانتے ہیں،
ہمیں اچھے اخلاق کا خوگر بنا دیجیے،
اور صحیح راستے پر چلنا ہمارے لیے آسان کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔