دعا بتاریخ مارچ 14, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ ﷺ أَکْرَمِ نَبِیِّ، وَأَعْظَمِ رَسُوْلٍ مَنْ جَاھُهٗ مَقْبُوْلٌ، وَمُحِبُّهٗ مَوْصُوْلٌ، اَلْمُکَرَّمُ بِالْصِّدْقِ فِی الْخُرُوْجِ وَالْدُّخُوْلِ، 
صَلَاةً تَشْفِیْ مِنَ الْأَسْقَامِ وَالْنُّحُوْلِ وَالْأَمَرَاضِ وَالْذُّبُوْلِ، 
وَنَنْجُوْ بِھَا یَوْمَ الْکَرْبِ آلْعَظِیْمِ مِنَ الْذُّھُوْلِ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
آپ  سب سے کریم نبی سب سے زیادہ باعظمت رسول ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے کہ ان کا مرتبہ (بارگاہ الٰہی میں) مقبول، ان سے محبت کرنے والا (تعلق مع اللہ کے مرتبہ پر) پہنچا ہوا اور جو (مکہ مکرمہ سے) ہجرت اور (مدینہ منورہ میں) داخلہ پر سچائی کے ساتھ اعزاز یافتہ ہیں ۔
ایسی رحمتیں جو دکھوں سے، کمزوری سے، بیماریوں سے اور مرجھانے (افسردگی) سے شفا دے، 
اور ہم ان (رحمتوں) کے سبب بڑے دن کی مصیبت ہوش اڑجانے سے نجات پا جائیں۔ 
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔