دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
ھَبْ لَنَا قَلْبًا نُقْبِلُ بِهٖ عَلَیْكَ فُقَرَاءَ، یَقُوْدُهُ الْشَّوْقُ وَ یَسُوْقُهُ الْتَّوْقُ وَ زَادُهُ الْخَوْفُ وَ رَفِیْقُهُ الْقَلْقُ وَ قْصْدُهُ الْقُبُوْلُ وَ الْقُرْبُ، وَ عِنْدَكَ زُلْفَی الْقَاصِدِیْنَ وَ مُنْتَھیٰ رَغْبَةِ الْطَّالِبِیْنَ،
اَلْلًّهُمَّ
أَلْقِ عَلَیْنَا الْسَّکِیْنَةَ وَ الْوَقَارَ وَ جَنِّبْنَا الْعَظْمَةَ وَ الْاِسْتِکْبَارَ.
آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایسا دل دے دیجیے کہ جس کے ساتھ ہم آپ کی ذات پر محتاج بندوں کے طور پر اس حالت میں متوجہ ہوجائیں،
کہ (آپ سے ملنے کا) شوق اسے کھینچتا ہو اور (اس کی) تڑپ اس کو چلاتی ہو، خوف اس کا زادِ راہ ہو اور اضطراب اس کا ساتھی ہو، ارادہ اس کا (اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک) قبولیت اور قرب کا ہو،
آپ ہی کے پاس (نیکی کے) ارادے والوں کا (مقامِ) قرب اور (آپ کی) طلب رکھنے والوں کی رغبت کی منزل ہے،
اے اللّٰہ!
ہم پر اطمینان اور وقار کو طاری کر دیجیے اور ہمیں غرور و تکبر سے دور کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔