دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك هداية لاميل فيها ولا زلل
والإخلاص في كل عمل نعمله
والقبول في كل أرض نطئها
و نسألك يا الله
أن تغفر زلاتنا وتمحو عثراتنا
وكل تقصير بدا منا
وتهدينا لأحسن السبل
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے سوال کرتے ہیں :
ایسی ہدایت (سیدھے راستے) کا ، جس میں کوئی کجی اور غلطیاں نہ ہوں ،
ہر اس عمل میں اخلاص کا ، جسے ہم کریں ،
ہر اس زمین میں قبولیت کا ، جس کا ہم سفر کریں ۔
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ :
آپ ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ،
ہماری لغزشوں کو اور ہر اس تقصیر کو جو ہم سے ظاہر ہو ، (ان کے اثرات کو) مٹا دیجئے
ہمیں (زندگی کے ہر موقع پر) سب سے بہترین راستے کی طرف رہنمائی دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔