دعائے شیخ
اللهم
ياحي ياقيوم يا جبار السموات والأرض
أجبرنا جبراً يليق بك ،
جبراً أنت أهله ووليه برحمتك
يا أرحم الراحمين ،
اللهم
ارزقنا في كل خفقة قلب ،
فرحاً وحمداً وشكراً
وفي كل طرفة عين ،
طاعة وعوناً وعافية وحفظاً وسكينة ورزقا وأمناً
وفي كل دعاء إجابة ورحمة وغفرانا .
اللهم
اصلح شئوننا كلها ولاتكلنا إلى أنفسنا طرفة عين .
امين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
اے زندہ ذات ! اے (تمام کائنات) تھامنے والی ہستی ! اے آسمانوں اور زمین کی زبردست (غالب) ہستی !
ہمیں (ہماری بد حالی کو) اُس طریقہ سے سنوار دیجئے جس طرح آپ کی ذاتِ کے شایان شان ہے ، جس طریقہ کے آپ ہی مالک و نگران ہیں ،
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب (ہم پر رحم فرما دیجیے)
اے اللّٰہ!
ہمیں دل کی ہر دھڑکن میں خوشی ، تعریف اور شکر ،
ہر پلک جھپکنے میں (اپنی) فرمانبرداری ، مدد ، عافیت ، حفاظت ، اطمینان ، رزق اور امن
اور ہر دعاء میں قبولیت ، رحمت اور بخشش عطا کر دیجیے .
اے اللّٰہ!
ہمارے تمام حالات بہتر بنا دیجیے اور ہمیں پلک جھپکنے کے برابر بھی ہمارے نفوس کے سپرد نہ کیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!