دعائے شیخ
يارب
في قلوبنِا أدعيةً و أماني لا يعلم بها أحد سواك ، فحققها و أرح انفُسّنا و اشرح صدورنا"
اللهم إني نستودعتك مستقبلًا لا نعلم خفاياه ،ولكنا نعلم أنك خير مدبّروخير من أُودِعت له الودائع،
فاجعل القادم أجمل مما مضى
اللهم لا تدع لنا أمراً إلا يسرته
ولا حلماً إلا حققته
ولا دعاء إلا أثلجت قلوبنا بقبوله.
اے میرے پروردگار !
ہمارے دلوں میں کچھ دعائیں اور تمنائیں ہیں جنہیں آپ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، پس آپ انہیں پورا فرما دیجیے ،
ہماری جانوں کو راحت دے دیجیے اور سینے صاف فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ ! بیشک ہم مستقبل ( آنے والے وقت ) کو آپ کے پاس بطور امانت حوالہ کرتے ہیں ، کہ ہم اس کے مخفی نتائج کو نہیں جانتے لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ آپ کی ذات بہترین مدبر اور جن کو ( حفاظت کے لحاظ سے ) امانتیں سپرد کی جاتی ہیں ان میں سب سے بہترین ہیں ، تو آپ ہمارے لئے آنے والے وقت کو گذرے ہوئے وقت سے زیادہ خوبصورت بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ ! ہمارا کوئی کام نہ رہے مگر اس طرح کہ آپ اسے آسان بنا دیں ،
نہ ( مستقبل کے حوالے سے ہمارا ) کوئی منصوبہ ہو مگر اس طرح کہ آپ اسے پورا فرما دیں اور
نہ ہی کوئی دعا ہو مگر اس طرح کہ آپ اسے قبول فرما کر ہمارے دلوں کو تسکین عطا کر دیں ۔