دعا بتاریخ نومبر 13, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إنا نسألك نورا منك يغشانا 
وعينا منك ترعانا 
وعفوا منك يشملنا 
ورضا منك يدير لنا دروبنا 
اللهم 
اجعل لنا لسان صدق يسمع 
وعمل حق يرفع وأجرا مضاعفا لا ينقطع 
بفضلك وكرمك يا أكرم الأكرمين 

        آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
ایسی روشنی کی جو ہمیں (ظلمتوں کا اثر پڑنے سے) ڈھانپ لے ، 
آپ کی طرف سے ایسی آنکھ (توجہ) کی جو ہماری نگرانی کرے ، 
آپ کی طرف سے ایسی معافی کی جو ہمیں (یعنی ہمارے تمام گناہوں کو) شامل ہو جائے ، 
اور آپ کی طرف سے ایسی رضامندی کی جو ہمارے راستوں کا احاطہ کرلے ، 
اے اللّٰہ!
اے کرم فرماؤں کے کرم فرما ! 
اپنے فضل اور کرم سے  سچائی کی سنی جانے والی زبان ، بلند کرنے والا عمل جو بلند ہو جائے اور نہ منقطع ہونے والا دوگنا اجر وثواب مقرر کردیجیۓ ۔

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔