دعائے شیخ
َاللهم
إرزقنا راحة البال والبركة في العمر و الصحة والعافية
اللهم
بارك لنا في وقتنا ورزقنا وجهدنا ،
اللهم
ابعد عنا كل من أراد
بنا سوءاً واشغله في نفسه
اللهم
سخر لنا عبادك وقرب إلينا من يحبنا ويعيننا على طاعتك،
اللهم
اشفي مرضانا ومرضى المسلمين،
اللهم
اغفر لنا ولوالدينا وارحمهما كما ربيانا صغارا واغفر لنا ولجميع المسلمين والمسلمات والمؤمنين والمؤمنات الاحياء منهم والاموات .
اے اللّٰہ!
ہمیں دل کی راحت ، عمر میں برکت اور صحت و عافیت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے وقت ، ہمارے رزق اور ہماری جدوجھد میں برکت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم سے ان سب (لوگوں) کو دور فرما دیجیے جو ہمارے لیے برا چاہیں اور انہیں اپنی ذات (اپنی زندگی کے امور) میں مصروف کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنے بندوں کو کام میں لگا دیجیے ،
(آپ کے بندوں میں سے) ان کو ہمارے قریب کر دیجیئے ، جو ہم سے محبت رکھیں اور جو ہمارے ساتھ آپ کی فرمانبرداری پر اعانت کریں،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں اور تمام بیمار مسلمانوں کو شفا یاب کیجئے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اور ہمارے والدین کو معاف کر دیجئے ،
ان پر رحم فرما دیجئے جس طرح انہوں نے ہمیں کمسنی میں پالا پوسا ،
ہمیں ، تمام فرمانبردار مردوں ، فرمانبردار خواتین ، ایمان والے مردوں اور ایمان والی خواتین کے (تمام گناہوں) کو (خواہ) ان میں سے زندہ ہوں یا فوت شدہ (سب کو) بخش دیجئے ۔