دعائے شیخ
سبحان الذي تعطف بالعز وقال به،
سبحان الذي لبس المجد وتكرم به،
سبحان الذي لا ينبغي التسبيح إلا له،
سبحان ذي الفضل والنعم،
سبحان ذي المجد والكرم،
سبحان ذي الجلال والإكرام،
سبحان الذي في السماء عرشه،
سبحان الذي في الأرض حكمه،
اللهمَّ
سخر لنا من يحمل الخير بين يديه وفي قلبه وقوله وفعله
اللهمَّ
صباحا سعيدا ورزقاً وفيرا وخيراً كثيرا
اللهمّ
لا تجعل حاجزا بين دعائنا واستجابتك
واجبرنا جبرا عظيما ياعظيم
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے غلبہ کو قائم کیا اور اس کا اظہار کیا ،
پاک ہے وہ ذات جو بزرگی سے آراستہ ہوا اور اس کے ساتھ اس کی عزت کا اظہار ہوا ،
پاک ہے وہ ذات کہ جس کے علاوہ عیبوں سے پاکیزگی کے کوئی لائق نہیں ،
پاک ہے فضل اور نعمتوں والی ہستی ،
پاک ہے عزت و بزرگی والی ذات ،
پاک ہے وہ ذات جس کا عرش آسمان میں ہے ،
پاک ہے وہ ذات جس کا حکم زمین میں (نافذ) ہے ،
اے اللّٰہ!
ان لوگوں کو ہمارے کام میں لگا دیجیے کہ جو بھلائی کو اپنے سامنے ، اپنے دل میں اور اپنے قول و فعل میں پیش نظر رکھتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں کامیاب صبح ، وافر وسائل رزق اور کثرت سے بھلائی (دے دیجیے) ،
اے اللّٰہ!
ہماری دعاؤں اور آپ کی طرف سے قبولیت کے درمیان کسی چیز کو حائل نہ ہونے دیجیے ،
اے عظیم ذات
ہمارے (نقصانات کا) بڑے پیمانے پر تدارک فرما دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔