دعا بتاریخ جولائی 13, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰھُمَّ
فَقِّھْنَا فِیْ الْدِّیْنِ، 
وَاحْفَظْنَا بِالْإِِسْلَامِ قَائِمِیْنَ، 
وَاحْفَظْنَا بِالْإِِسْلَامِ قَاعِدِیْنَ، 
وَاحْفَظْنَا بِالْإِِسْلَامِ رَاقِدِیْنَ، 
وَلاَ تُشْمِتْ بِنَا عَدُوًّا وَلَا حَاسِدًا 
اَللّٰھُمَّ
قِنَا شَرَّ أَنْفُسِنَا وَاعْزِمْ لَنَا عَلیٰ أَرْشَدِ أَمْرِنَا، 
وَاغْفِرْ لَنَا مَا قَدَّمْنَا وَمَا أَخَّرْنَا، 
إِنَّكَ أَنْتَ غَفَّارُ الْذُّنُوْبِ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ !
ہمیں دین میں (گہری) سمجھ دے دیجیے، 
قیام کی حالت میں، اسلام پر ہماری حفاظت فرمائیے، 
بیٹھنے کی حالت میں، اسلام پر ہماری حفاظت فرمائیے، 
سونے کی حالت میں، اسلام پر ہماری حفاظت فرمائیے، 
اور ہم پر نہ کسی دشمن کو اور نہ ہی کسی حاسد کو ہنسنے کا موقع دیجئے ۔ 
اے اللّٰہ !
ہمیں ہمارے نفسوں کے شر سے بچا لیجئے اور ہمارے لیے ہمارے (درپیش) معاملہ کی درست تر رہنمائی کا فیصلہ کردیجیۓ 
جو (کوتاہیاں) ہم سے پہلے سرزد ہوئیں اور جو بعد میں ہوئیں (وہ سب) ہمیں معاف کر دیجیے، 
بیشک آپ ہی گناہوں کو بخشنے والے ہیں۔ 
 
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔