دعائے شیخ
اللهم اني اسالك بفضلك و عظمتك و جلالك و هيبتك و جبروتك و قوتك و باسمائك الحسني و صفاتك العلي
أن تقدر لنا الخير فيما نريده و ننويه
و أن ترزقنا من رزقك
و أن تظلنا بظلك يوم لا ظل إلا ظلك
اے اللہ ! میں آپ کے فضل ، آپ کی عظمت ، آپ کے جلال (شان و شوکت) ، آپ کی ھیبت و رعب ، آپ کے همہ گیر اختیارات ، آپ کی قوت ، آپ کے خوبصورت نام اور آپ کی بلند صفات کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ
آپ ان ( مشکلات ) کو جن میں ہم (مبتلا) ہیں ، ہم سے دور فرما دیجئے ، ،
آپ ان امور میں جن کا ہم قصد کرتے ہیں اور نیت رکھتے ہیں ، ہمارے لیے بھلائی کا فیصلہ فرما دیجئے ،
آپ اپنے رزق میں سے ہمیں ( وافر حصہ ) دے دیجیے ،
آپ ہمیں اس دن ( قیامت کے دن ) اپنے ( عرش کے ) سایہ میں رکھئے جس دن آپ کے (اس) سائے کے علاوہ کوئی سایہ (میسر) نہیں ہو گا ۔