دعائے شیخ
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِیَّاهُ
لَهٗ الْنِّعْمَةُ وَلَهٗ الْفَضْلُ وَلَهٗ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ۔
یَا اَللّٰهُ
یَا رَحْمٰنَ الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِیْمَھُمَا
نَسْأَلُكَ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِكَ تَعْصِمُنَا بِھَا مِنَ الزَّلَلِ،
وَ نَسْأَلُكَ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِكَ تَنْقِیْ بِھَا قُلُوْبَنَا مِنَ الْحِقْدِ وَالْغِلِّ وَالْحَسَدِ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود (حاکم) نہیں اور ہم اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرتے، اسی کی طرف سے تمام تر نعمت (کا ملنا) ہے، اسی کے لیے بزرگی ہے اور اسی کے لیے اچھی تعریف ہے۔
اے اللّٰہ!
اے دنیا اور آخرت میں بےحد مہربان اور دونوں (جہانوں) میں نہایت رحم کرنے والے!
ہم آپ سے آپ کی ایسی رحمت کی درخواست کرتے ہیں کہ جس کے ذریعے آپ ہمیں لغزشوں سے بچا لیجئے ،
اور ہم آپ سے آپ کی ایسی رحمت کی التماس کرتے ہیں کہ جس کے ساتھ آپ ہمارے دلوں کو بغض، کینہ اور حسد سے بچا لیجئے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔