دعا بتاریخ جون 13, 2021

دعائے شیخ

عربی

‏وأقبلت الأشهر الحرم: 
ذو القعدة / وذو الحجة / ومحرم. 
فأكثرو من ذكر الله والدعاء والاستغفار والباقيات والأعمال الصالحات،
وأسـأل الله العظيم أن يبارك لنا ولكم ولجميع المسلمين في ماتبقى من عامنا ويجعل باقي شهوره وأيامه وما تبقى من أعمارنا أستقامة وثبات على طاعة الله وخير وبركه ورحمه.

اردو

اشہر حرم ( ادب واحترام والے مہینوں ) ذو القعدہ ، ذو الحجہ اور محرم کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 
پس (آپ احباب) ان میں اللہ کے ذکر ، دعاء ، استغفار ، باقیات ( وہ کلمات جن کا اجر وثواب باقی رہنے والا ہے جیسے تیسرا کلمہ) اور نیک اعمال کی کثرت رکھیں ۔ 
اور عظمت والے اللہ تعالیٰ  سے میں سوال (درخواست) کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے ، آپ کے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے ہمارے ( قمری ) سال ( 1442ھ) کے بقیہ (ایام) میں برکت دے  ،
اور اس کے بقیہ مہینوں ، دنوں اور ہماری زندگیوں کے بقیہ حصہ کو اللّه تعالیٰ کی فرمانبرداری پر استقامت و ثابت قدمی ، خیر و بھلائی ، برکت اور رحمت (کا ذریعہ) بنا دے ۔