دعائے شیخ
اللهم
ربنا لك الحمد أتمم النعمة والفضل والعافية والستر وجبر الكسر وزيادة البر وكبت الشر
يامن تزيد في الخلق ما تشاء زدنا قوة منك نتقوى بها على طاعتك نلتمس عونا منك لنقوم بشكر نعمك أطفئ لوعة قلوبنا بفيض من حبك ولطفك.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار ! آپ ہی کے لیے تعریف ہے ، آپ (ہمارے لئے) نعمت ، فضل ، عافیت ، ستر پوشی ، ٹوٹے (ہوئے معاملات) کے جوڑ ، برکت کی زیادتی اور شر کی سرکوبی کو مکمل کردیجیۓ،
اے وہ ذات کہ آپ تخلیق (مخلوق کی پیدائش) میں جو چاہیں اضافہ کرتے ہیں !
ہمارے لیے اپنی طرف سے ایسی قوت میں اضافہ کر دیجیے جس کے سبب ہم آپ کی فرمانبرداری پر طاقت حاصل کریں (اور) آپ کی جستجو کریں تاکہ ہم آپ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں ، اپنی محبت اور اپنی شفقت کے فیض سے ہمارے دلوں کی سوزش (وسوسوں) کو بجھا دیجئے.
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔