دعائے شیخ
اللهم أعنا على ذكرك و شكرك وحسن عبادتك
اللهم استرنا فوق الارض وتحت الارض ويوم العرض عليك
اللهم إنا نستغفرك ونتوب اليك من كل ذنب يعقب الحسرة
اللهم إنا وكلناك أمرنا فكن لنا خير وكيل ودبر لنا أمرنا خير تدبير فإنا لا نحسن التدبير
اللهم إنا نعوذ بك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجاءة نقمتك وجميع سخطك...
اللهم صل وسلم على نبينا محمد واله وصحبه اجمعين
اے اللّٰہ ! اپنے ذکر ، شکر اور عمدہ عبادت کے لئے ہماری مدد کیجیے ،
اے اللّٰہ ! زمین کے اوپر ( زندگی میں ) زمین کے نیچے ( قبر میں ) اور اپنے سامنے پیش ہوتے وقت ہماری پردہ پوشی رکھئیے ،
اے اللّٰہ ! ہم باعث حسرت و ندامت ہر گناہ سے بخشش مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ ! بیشک ہم نے اپنے معاملات آپ کے سپرد کردیئے ہیں ، پس آپ ہمارے بہترین نگران ہو جائیے اور ہمارے کام کی بہترین تدبیر کر دیجیے کیونکہ ہم بہتر تدبیر نہیں کر سکتے ،
اے اللّٰہ ! ہم آپ کی ( جانب سے میسر ہر ) نعمت کی زوال پذیری ، آپ ( کی طرف سے حاصل) عافیت کے بدل جانے ، آپ کے ناگہانی غضب اور آپ کی ہر طرح کی ناراضگی سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ۔۔
اے اللّٰہ ! ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیے ۔