دعائے شیخ
اللهم
احفظ لنا من أحببنا وأصلح لنا من أنجبنا
واجعل جنتك مكانا لمن فقدنا
اللهم
إنا نسألك أن تنزل السكينة والفرح في قلوبنا
وأن تغفر لنا ولوالدينا وذرياتنا وأحبابنا
وكل عزيز علينا وتوفنا وأنت راض عنا
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ان لوگوں کی حفاظت فرمائیے جنہوں نے ہم سے محبت کی ،
ہمارے لیے ان لوگوں (کے حالات) سنوار دیجیے جنہوں نے ہمیں جنم دیا ،
اور اپنی جنت کو ان لوگوں کے لیے رہائش گاہ بنا دیجیے جن کو ہم نے کھودیا (دنیا سے رخصت ہوگئے)۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ سکون واطمینان اور خوشی کو ہمارے دلوں میں اتار دیجئے ،
آپ ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ہماری اولادوں کو ، ہمارے احباب کو اور ہر اس کو جو ہمارے لئے عزیز ہے ، بخش دیجیے ،
اور آپ ہمیں اس حالت میں دنیا سے لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔