دعا بتاریخ نومبر 18, 2020

دعائے شیخ

عربی

اللهم صبّحنا صباحاً تنشرح فيه الصدور ، وتقبل فيه التوبة ، وتتسع فيه الأرزاق ، ياخير من سُئل وأكرم من أعطى ياحيّ يا قيّوم  . . .

اردو

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوع روایت ( جس حدیث شریف کی سند رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تک پہنچتی ہو ، تمام راوی سچے ہوں اور ان کے حالات معلوم ہوں ) ہے :-
مسلمان کے مسلمان پر 6 حق ہیں : 
1- جب تم اس سے ملو تو سلام کرو ، 
2- جب وہ تمہیں دعوت دے تو قبول کرو ، 
3- جب وہ تم سے خیرخواہی طلب کرے تو اس کے ساتھ خیرخواہی کرو ، 
4- جب اسے چھینک آئے اور الحمدللہ کہے تو جواب میں اسے یرحمك اللہ کہو ، 
5- جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو ، 
6- جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ جاؤ ( نماز جنازہ میں شرکت کرو نیز تدفین میں شریک ہو ) » 

[ اس حدیث مبارکہ کو امام مسلم رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی صحیح مسلم میں روایت کیا ہے ]