دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ اَلْسَّابِقِ لِلْخَلْقِ نُوْرُهٗ وَ الْرَّحْمَةِ لِلْعَالَمِیْنَ ظُھُوْرُهٗ، عَدَدَ مَنْ مَّضیٰ مِنْ خَلْقِكَ وَ مَنْ بَقِیَ، وَ مَنْ سَعِدَ مِنْھُمْ وَ مَنْ شَقِیَ، صَلَاةً تَسْتَغْرِقُ الْعَدَّ وَ تُحِیْطُ بِالْحَدِّ، صَلَاةً لَا غَایَةَ لَھَا وَ لَا اِنْتِھَاءَ، وَ لَا أَمَدَ وَ لَا اِنْقِضَاءَ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر جن کا نور (ہر چیز کی ) تخلیق سے سبقت لے گیا اور جن کا ظہور اقوامِ عالَم کے لیے رحمت ہے، اتنی تعداد میں رحمتیں نازل فرمائیے کہ جتنی (تعداد) آپ کی مخلوق میں سے گذر چکی ہے اور جتنی باقی ہے، جتنے ان میں سے سعادتمند (کامیاب) ہوئے اور جتنے بد بخت (ناکام) ہوئے، اتنی رحمتیں (نازل کیجئے) جو ساری گنتی کو سمیٹے ہوئے ہوں اور تمام حدوں کا احاطہ کرتی ہوں، اتنی رحمتیں (بھیجئے) جن کی کوئی حد نہیں ، جن کی کوئی انتہا نہیں، جن کی کوئی مدت نہیں اور نہ ہی اختتام ہے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔