دعا بتاریخ دسمبر 12, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللّهم

أحيينا مستورين،وأمتنا مستورين...

  وإبعثنا مستورين،وأكرمنا بلقائك مستورين ،

اللّهم
 إسترنا  فوق الأرض،واسترنا تحت الأرض وإسترنا يوم العرض...

اللّهم
 إشفي  مرضانا ومرضى المسلّمين،
وإرحم  موتانا وموتى المسلّمين...

اللهم
 اقضِ  حوائجنا وحوائج السائلين،

اللّهم 
تولّ أمورنا وفرج همومنا 
وصلى  الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم.

اردو

اے اللّٰہ!
(ہماری کمزوریوں) کو چھپائے ہوئے زندہ رکھئیے ،  
(ہمارے عیوب پر) پردہ ڈالے ہوئے دنیا سے ہمیں لیجائیے ، 
(ہمارے کمزور اعمال کو) مخفی رکھے ہوئے ہمیں (قبروں سے) اٹھائیے ، 
اور اپنی ملاقات کے وقت (ہمارے ظاہر وباطن کو) چھپائے ہوئے ہمیں عزت عطا کیجئے ۔۔۔
اے اللّٰہ!
ہمیں روئے زمین پر (اپنی خامیوں) پر پردہ پوشی کے ساتھ رکھئیے ، 
زمین کے نیچے (قبر میں) پردہ پوشی کے ساتھ رکھئیے ، 
اور ہمیں (اپنے سامنے) پیش ہونے کے دن (قیامت کے دن ، ہمارے عیوب کو) چھپائے رکھئیے ۔۔۔
اے اللّٰہ!
ہماری حاجتیں اور اپنے سے مانگنے والوں کی حاجتیں پوری فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے معاملات کے نگران بن جائیے اور ہماری پریشانیاں دور فرما دیجیے ، 
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر ، آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی عطا کیجیے۔