دعا بتاریخ دسمبر 12, 2020

دعائے شیخ

عربی

من أروع مكاسب العمر 
‏حينما تقف ذاكرتك بمحطات ‏أخوة وأصدقاء عزيزين على قلبك.
‏ وتكتشف يوما بعد يوم
‏ أنهم كنوز تبقيهم في رصيد حياتك
‏فتأنس بهم وتسأل الله صادقاً 
أن يسعدهم ويحفظهم ‏فالرصيد ليس فقط مال تودعه لوقت الحاجة 
‏وإنما قلوب طاهرة تدعو لك في ظهر الغيب بحلك وترحالك ‏⁧ 
أسأل الله لكم العفو والعافية والمعافاة الدائمة في الدين والدنيا والآخرة. 
اللهم آمين 

اردو

زندگی کا ایک شاندار حاصل 

جب آپ کے حافظہ میں دل عزیز بھائی اور احباب جاگزیں ( جگہ پائے ) ہوتے ہیں اور آپ پر ہر روز یہ بات ظاہر ہوتی ہے
 کہ وہ تو یقیناً آپ کی بقیہ زندگی کا محفوظ سرمایہ ہیں 
کہ ان سے آپ انس پاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سچے دل کے ساتھ یہ سوال کرتے ہیں کہ
وہ انہیں سعادت مند بنائے ، ان کی حفاظت فرمائے ،
پس محفوظ سرمایہ ، صرف مال ہی نہیں ہوتا جسے آپ ضرورت کے وقت کے لئے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ وہ پاکیزہ دل ہی ہوتے ہیں جو آپ کی عدم موجودگی میں سفر و حضر میں آپ کے لیے دعاء کرتے ہیں ۔ 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں آپ سب کے لیے عفوودرگزر ، عافیت ، دین و دنیا اور آخرت میں ہر طرح کی پریشانی سے ہمیشہ کی حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔ 
اے اقوام عالم کے رب ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے !