دعا بتاریخ نومبر 12, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ يا من دبّر ليوسف أمره، 
وأزاح عن يونس غمّه، 
ونجّى موسى من عدوه، 
وأعاد ليعقوب بصره، 
وشفى أيوب من مرضه، 

دبّر لنا أمورنا، 
وأصلح لنا أحوالنا، 
واجعل لنا من كل همٍّ فرجًا ومن كل ضيقٍ مخرجًا

لا حول ولا قوة لنا إلا بك، 
عليك توكلنا فلا تكلنا لأنفسنا طرفة عين وأنت الولي الحميد.

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جس نے حضرت یوسف علیہ السلام کے لیے ان کے معاملات کا نظم ونسق بنایا ، 
جس نے حضرت یونس علیہ السلام سے ان کا غم دور کیا ، 
جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کے دشمن سے نجات دی ، 
جس نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو ان کی بینائی لوٹائی، 
 اور جس نے حضرت ایوب علیہ السلام کو ان کے مرض سے نجات دی ۔

آپ ہمارے لیے ، ہمارے معاملات کی تدبیر کر دیجیے ، 
ہمارے لیے ، ہمارے حالات کو سنوار دیجیے ، 
اور ہمارے لیے ، ہر پریشانی سے نجات اور ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیجیے۔ 

ہمارا تحفظ اور ہماری طاقت آپ ہی سے ہے ، 
ہم نے آپ پر اعتماد کیا پس آپ ہمیں پل بھر کے لیے بھی ہمارے نفسوں کے سپرد نہ کیجیے جبکہ آپ ہی نگرانی کرنے والے لائق تعریف ہیں۔