دعائے شیخ
اللهم
هذب أرواحنا لتأنس الجميل وتعاف القبيح
وارزقنا نقاء فطرة تبصر منازل الحسن
اللهم
إنا نستغفرك لكل ذنب يعقب الحسرة
ويورث الندامة ويحبس الرزق ويرد الدعاء
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہماری روحوں کو مہذب (صاف ستھرا) بنا دیجیے تاکہ وہ ہرعمدہ (چیز اور عمل) سے مانوس ہوں اور بری چیز سے بچ سکیں ،
اور ہمیں ایسی فطرت کی پاکیزگی دیجیے جسے (ہر کام میں) اچھائی کے مقامات کی بصیرت ہو۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ہر اس گناہ سے معافی چاہتے ہیں
جس کے بعد حسرت (کا سامنا) ہو ، ندامت کا باعث ہو، رزق (کی برکت) کو روکے اور دعا قبول نہ ہونے کا سبب بنے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔