دعائے شیخ
آللّهُـمَّ لَكَ الحَمدُ على حلمِكََ بَعدَ عِلمِكَ
ولَكَ الحَمدُ على عفوِكَ بعدَ قٌدرتِكَ
ولَك َالحَمدُ كما أنعمتَ عَلينا نَعِماً بعدَ نعمٍ
اللّهُــمَّ لَكَ الحَمدُ بالإسلام
ولَكَ الحَمدُ بالقُرآنِ
ولَكَ الحَمدُ بالأهلِ والمالِ
ولَكَ الحَمدُ بالمُعافاةِ
ولَكَ الحَمدُ في السّرّاءِ والضّرّاءِ
ولَكَ الحَمدُ في الشِدّةِ والرّخاءِ
ولَكَ الحَمدُ على كُلّ حالٍ
وصل اللهم على سيدنا محمد
وعلى آله وصحبه أجمعين۔
اے اللّٰہ!
آپ کے (ہماری کوتاہیوں) کا علم ہونے کے باوجود ، آپ کے (ہمیں سزا دینے میں) تحمل پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ،
(ہمارے گناہوں پر سزا دینے کی) قدرت کے باوجود معاف کرنے پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ،
جس طرح آپ نے ہمیں نعمتوں کے بعد (مزید) نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، اس کے لیے آپ ہی کی تعریف ہے ،
اے اللّٰہ!
دین اسلام کی ( نعمت کے لیے ہمارے انتخاب پر) آپ ہی کی تعریف ہے ،
قرآن حکیم کے نزول پر آپ ہی کی تعریف ہے ،
اولاد اور مال کی نعمت دینے پر آپ ہی کی تعریف ہے ،
(پریشانیوں سے) عافیت دینے پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ،
خوشی اور تکلیف میں آپ ہی کی تعریف ہے ،
سختی اور نرمی کے حالات میں آپ ہی کی تعریف ہے ،
اور ہر حالت میں آپ ہی کی تعریف ہے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد *ﷺ* پر ، آپ کی آل پر اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ۔