دعائے شیخ
اللهم
أخرجنا من ضيق تفكيرنا إلى سعة تدبيرك وجبرًا يليقُ بعظمتك ورحمتك وأرنا عجائب قدرتك في تحقيق آمالنا ووفقنا لخدمة دينك .
اللهمّ
ارزقنا حبك وحب نبيك محمدﷺ وحب الصالحين والمساكين وثبت علينا ديننا وإيماننا وإجعلنا من التوابين ، الاوابين .
اے اللّٰہ
ہمیں اپنی سوچ کی تنگی سے اپنی تدبیر کی وسعت کی طرف نکال لائیے ،
اپنی عظمت اور رحمت کے شایان شان اصلاح احوال کر دیجئے،
ہمیں اپنی آرزوؤں کے پورا ہونے میں اپنی قدرت کے عجائبات کا مشاہدہ کرا دیجیے ،
اور ہمیں اپنے دین کی خدمت کی توفیق دے دیجیے ۔
اے اللّٰہ
ہمیں آپ اپنی ذات سے محبت ، اپنے نبی حضرت محمد ﷺ سے محبت ، نیک اور کمزور لوگوں سے محبت عطا فرما دیجیے ،
ہمیں اپنے دین اور ایمان پر ثابت قدم فرما دیجیے ،
اور ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے والوں اور اپنی طرف رجوع کرنے والوں میں شامل فرما دیجیے ۔