دعا بتاریخ ستمبر 12, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ
 إنا نبرأ من الثقة إلا بك، ومن الأمل إلا فيك، 
ومن التسليم إلا لك، ومن التفويض إلا إليك، 
ومن التوكل إلا عليك، ومن الطلب إلا منك،
 ومن الرضا إلا عنك، ومن الذل إلا في طاعتك، 
اللهمَّ 
إنا نسألك أن تجعل الإخلاص قرين عقيدتنا،
 والشكر على نعمك شعارنا ودثارنا، 
وارحم موتانا واعن المنكوبين واليتامى والمساكين 
واحفظ بلادنا وبلاد المسلمين .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم :
 آپ پر اعتماد کے علاوہ کسی اور پر اعتماد سے ، 
 آپ سے امید کے علاوہ کسی اور سے امید باندھنے سے ، 
آپ کے آگے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کسی اور کے آگے تسلیمات بجالانے سے ، 
آپ کو معاملات سونپنے کے علاوہ کسی اور کے حوالہ کرنے سے ، 
آپ پر توکل کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ کرنے سے ، 
آپ سے تقاضے کے علاوہ کسی اور سے تقاضہ کرنے سے ، 
آپ کی رضامندی کے علاوہ کسی اور کی رضامندی سے ، 
اور آپ کی اطاعت کے علاوہ کسی اور کے آگے جُھکنے سے (اعلان) برات کرتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ
اخلاص کو ہمارے اعتقاد کا ساتھی اور اپنی نعمتوں پر شکر کو ہمارے لیے پہچان اور ہمارے لیے اوڑھنا بچھونا بنا دیجیے ، 
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ، 
حالات کے ستائے ہوئے لوگوں ، یتیموں اور محتاجوں کی مدد فرما دیجیے ، 
اور ہمارے شہروں اور مسلم ممالک کی حفاظت فرما لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔