دعائے شیخ
قال النبي ﷺ :
"خيركم من يرجى خيره ويؤمن شره "
اللهم
اجعلنا و ذرياتنا من الأخيار
العادلين واقبلنا في جماعة الصالحين
وأبعدنا والمسلمين عن جماعة الأشرار
وأعذنا من كيدهم ومكرهم
و احفظ أهلينا وبلادنا من كل أذى وريبة
ودجل وضلال .
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
نبی ﷺ نے فرمایا ؛
" تم میں سے سب سے بہترین وہ ہیں ، جن سے (انسانیت کی) بھلائی کی امید رکھی جائے اور جن کے شر (اذیت) سے محفوظ رہا جائے"
(جامع الترمذی ؛ 2263)
اے اللّٰہ!
ہمیں اور ہماری اولادوں کو عدل کرنے والے بہترین لوگوں میں شامل کر لیجیے ،
ہمیں اپنے نیک بندوں کی جماعت میں قبول کرلیجئے ،
ہمیں اور مسلمانوں کو شریر لوگوں کی جماعت سے دور رکھئے ،
ہمیں ان کے مکر وفریب اور چالوں سے اپنی پناہ میں لے لیجئے ،
ہمارے لوگوں کو اور ہمارے شہروں کو ہر قسم کے نقصان ، شکوک وشبہات ، فریب کاری اور گمراہی سے محفوظ رکھئے!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔