دعا بتاریخ مئی 12, 2022

دعائے شیخ

عربی

جعلنا  الله وإياكم ممن قيل فيهم، 

 ( إِن الذين قالوا ربنا الله ثم استقاموا تتنزل عليهم الملائكة الا تخافوا ولاتحزنوا وأَبشروا بالجنة التي كنتم توعدون )

هذه هي دعوتي لكم

 أسال الله
 أن لا تفارق السعادة أعينكم 
  ويلهمكم الذكر في صباحكم ومساءكم 
ويسعدكم في دنياكم وآخرتكم 
 ولايترك لكم مطلبا الا أتاكم
 ومن كل شر حماكم
 ومن كل هم عافاكم 
وغفر لكم ولوالديكم
 وبارك لكم في أعماركم وذرياتكم  
 وبلغكم امالكم وأصلح لكم أعمالكم. 

      آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ان لوگوں میں شامل کرے جن کے بارے میں (قرآن حکیم میں) کہا گیا ہے : 
(بیشک جن لوگوں نے کہا ؛ 
ہمارا رب اللّٰہ ہے پھر اس پر استقامت اختیار کی تو فرشتے ان پر (یہ کہتے ہوئے) اترتے ہیں کہ نہ خوف زدہ ہو اور نہ غم کرو اور اس جنت کی خوشخبری حاصل کرو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا)  سورۃ حم السجدۃ ؛ 30

 آپ کے لئے یہ میری دعا ہے ۔

اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ وہ 
خوشبختی کو آپ کی آنکھوں  سے جدا نہ کرے ، 
آپ کی صبح وشام میں یادِ الہٰی آپ کو (دلوں میں) الہام کرے (ذکر کی توفیق دے) ، 
آپ کی دنیا اور آپ کی آخرت کو آپ کے لئے سعادت والی بنائے ، 
آپ کے ہر مقصد کو پورا کرے ، 
ہر برائی سے آپ کو بچا دے ، 
ہر پریشانی سے آپ کو عافیت دے ، 
آپ کی اور آپ کے والدین کی بخشش کرے ، 
آپ کی عمر اور اولاد میں برکت دے ، 
آپ کی امیدیں بر لائے (پوری کرے) ، 
آپ کے فائدے کے لئے آپ کے کام سنواردے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔