دعا بتاریخ مارچ 12, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ 
قَوِّنَا فِیْ ھٰذَاالْشَّھْرِ الْفَضِیْلِ عَلٰی أِقَامَةِ أَمْرِكَ، 
وَأَذِقْنَا فِیْهِ حَلَاوَةَ ذِکْرِكَ، 
وَأوْزِعْنَا فِیْهِ لِأَدَاءِ شُکْرِكَ بِکَرَمِكَ، 
وَاحْفَظْنَا بِحِفْظِكَ وَسَتْرِكَ 
یَا أَبْصَرَ الْنَّاظِرِیْنَ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
ہمیں اس فضیلت والے مہینے (رمضان المبارک) میں اپنے حکم (دن کے روزے اور رات کے قیام) کے اہتمام کی طاقت دے دیجیے، 
ہمیں اس میں اپنے ذکر کی مٹھاس (ذوق) دے دیجیے، 
 اپنی مہربانی کے ساتھ ہمیں (نعمتوں پر) اپنے شکر کی توفیق دے دیجیے، 
 اپنی حفاظت اور ستر پوشی کے ساتھ محفوظ کر دیجیے۔ 
دیکھنے والوں میں سے اے سب سے زیادہ نگاہ میں رکھنے والے !
(ہمیں بھی اپنی نگاہوں میں رکھ لیجیے!)

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔