دعا بتاریخ فروری 12, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
 يا وهاب نسألك بركات ما أنزلت من السماء 
وما أخرجت من الأرض
 اللهم 
 امنحنا و لا تمتحنا أنزل رحمتك و بركتك
 و عافيتك علينا و لا تبتلينا
اللهم
 إنا نعوذ بك من فراغ العين و القلب
و نعوذ بك من حب الدنيا و التعلق بشيء منها 
أو الانشغال بها عنك.
ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة 
وقنا عذاب النار 

             آمـــــــــين يارب العالمين
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

  اے اللّٰہ !
اے عطا کرنے والے !  ہم آپ سے ان (تمام) کی برکات کی  درخواست کرتے ہیں ، جو کچھ آپ نے آسمان سے نازل کیا اور جو کچھ زمین سے نکالا ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں (وسائل زندگی) عطا کردیجیے اور ہمیں امتحان میں نہ ڈالیے ، 
اپنی رحمت ، اپنی برکت اور اپنی عافیت ہم پر اتارئیے اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈالیے ،  
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آنکھ اور دل کے خالی ہونے سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں (کہ آنکھ نم نہ ہو اور دل میں سنگدلی ہو)   ، 
اور ہم دنیا کی محبت سے ، اس کی کسی چیز کے ساتھ (دلی) تعلق سے اور آپ سے انحراف کرکے اس میں مشغولیت سے ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 
اے ہمارے رب !
ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی دے دیجیے اور ہمیں (جہنم کی) آگ سے بچا لیجئے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔